بھارت ہوش کے ناخن لے‘چھیڑ چھاڑ الٹی پڑسکتی ہے،خواجہ آصف

257

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے‘ اسے چھیڑ چھاڑ الٹی پڑ سکتی ہے‘ بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی تاریخ رقم کرنے والے الزام لگا رہے ہیں‘ الزام لگانے والے خود دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔

جمعرات کو بھمبر سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے معاملے پر اپنے ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نتیجہ خیز مرحلے میں ہے۔ بھارت ہوش کے ناخن لے چھیڑ چھاڑ الٹی پڑ سکتی ہے بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں مقبوضہ کشمیر میںدہشت کی تاریخ رقم کرنے والے الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے خود دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔