یورپی اینٹی فراڈ کا برطانیہ سے دو ارب یورو کی ادائیگی کا مطالبہ

159

یورپی یونین کے دھوکا دہی کی روک تھام کے ادارے نے برطانیہ سے کسٹمز رقوم کی مد میں قریب دو ارب یورو کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

برطانیہ سے یونین کو ان رقوم کی ادائیگی کا یہ مطالبہ اس لیے کیا گیا ہے کہ 2013 2016 کے دوران چین میں تیار کردہ ٹیکسٹائل مصنوعات اور جوتے بہت بڑی مقدار میں برطانیہ کے راستے یورپی یونین میں درآمد کیے گئے تھے۔

اس دوران ان درآمدات کی مالیت بھی اصل سے بہت کم ظاہر کی گئی تھی۔ اب یورپی یونین کے اینٹی فراڈ آفس نے یورپی کمیشن کو سفارش کی ہے کہ کسٹمز کی مد میں ہونے والے مالی نقصانات کی تلافی کے لیے یہ رقوم برطانیہ کو ادا کرنا چاہییں۔