کویت میں امریکی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

149

امریکہ کویت میں ایک ہزار سے زیادہ فوجی تعینات کرے گا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کویت میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے کے لئے ریزرو فورس کے طور پر ایک ہزار سے زائد فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیاہے ۔

امریکی اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس سے امریکی کمانڈروں کو میدان جنگ میں چیلنجوں اور فوری طور پر جواب دینے کے لئے زمین دستیاب ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اوباما حکومت کے اقدامات سے ایک قدم آگے بڑھ کر اٹھایا گیا ہے۔