وائٹ ہاؤس کے دروازے برطانوی شہریوں پر بند

188

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ان دنوں تازہ اطلاعات یہ سامنے آئی ہیں کہ ڈونلڈ برطانوی شہریوں کے وائیٹ ہاؤس میں وزٹ کے حامی نہیں ہیں۔ اس لیے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے وائیٹ ہاؤس کا وزٹ کرنے کی سہولت فی الحال ختم ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی شہری وائیٹ ہاؤس کا وزٹ کرنا چاہے تو اسے واشنگٹن میں موجود اپنے سفارت کانے کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔ سفارت خانہ امریکی حکام سے رابطہ کرے جس کے بعد درخواست گذار کو 45 منٹ کے وزٹ کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

واشنگٹن میں قائم برطانوی سفارت خانے نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سفارت خانہ فی الحال اپنے ملک کے شہریوں کو وایٹ ہاؤس کی سیر کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے کسی شہری کو وائیٹ ہاؤس کا وزٹ کرانے کی اجازت نہیں ہے اور یہ سلسلہ غیر معینہ مدت تک بند ہے۔

برطانوی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی طرف سے انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے شہریوں کی وائٹ ہاؤس کی سیر کا سلسلہ روک دے۔