یورپی رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹْسک کو یورپی یونین کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا ہے۔
یورپی یونین کے رکن28 میں سے 27 ممالک نے ان کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ٹسک کے آبائی ملک پولینڈ نے اس کی مخالفت کی۔ ڈونلڈ ٹْسک کے دوبارہ انتخاب سے متعلق تنازعے میں پولینڈ کی حکومت نے پوری یورپی یونین کے سربراہان مملکت و حکومت کی کانفرنس کا راستہ روک دینے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔