اسرائیلی ریاست کے لئے امریکا کی اعلانیہ حمایت

172

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو الگ تھلگ اور اس کا بائیکاٹ کئے جانے کے خلاف ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کی اسرائیلی حکومت کے وزیر جنگ اویگڈور لیبرمین سے ہونے والی ملاقات کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریکس ٹلرسن نے اس ملاقات میں اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے گہرے اور غیر متزلزل تعلقات پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کی وزارت جنگ نے بھی اپنے ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبرمین نے امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران کے بارے میں بات چیت کی ہے۔