ترک فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران شام میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف کیے گئے خصوصی فوجی آپریشن میں اکہتر مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ترک فوج کے حکام کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی اور وائی پی جی ملیشیا سے تھا۔ ترکی نے گزشتہ برس اگست سے اپنی سرحد کے قریبی شامی علاقوں سے جہادی تنظیم داعش کے جنگجْوؤں کو نکالنے کی فوجی مہم شروع کر رکھی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ترکی نے یہ بھی کہہ رکھا ہے کہ اگر کرد ملیشیا نے شمالی شام کے سرحدی علاقے میں قدم جمانے کی کوشش کی تو اْس پر حملے کیے جائیں گے۔ ترکی وائی پی جی ملیشیا کو کالعدم ورکرز پارٹی کا حلیف قرار دیتا ہے۔