سعودی عرب حج اور عمرے کیلئے ای ویزا اگلے مہینے سے شروع کرے گا، پاکستانی حج و عمرہ کمپنیاں سعودی کمپنیوں کی منظوری سے ای نمبر جاری کریں گی، جن کی بنیاد پر ویزے سعودی قونصل خانہ جاری کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے حج اور عمرے کے لیے ای ویزا سسٹم لانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی عمرہ کمپنیاں سعودی عمرہ کمپنیوں سے منظوری کے بعد ای نمبرجاری کریں گی، ای نمبرکی بنیاد پر سعودی قونصل خانہ ویزہ جاری کریگا۔
نیا نظام آئندہ ماہ سے نافذ العمل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزہ،اقامہ ویزہ اور بزنس ویزہ بھی مرحلہ وار ای سسٹم سے جاری کیا جائے گا۔