روس، ترک تعلقات تیزی سے بحال ہو رہے ہیں، پیوٹن

160

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ترک تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، ایسے میں جب دونوں ملک چھ برس سے جاری شام کے تنازع میں لڑائی کی شدت میں کمی لانے کا طریقہ? کار تلاش کر رہے ہیں۔

ماسکو میں ترک صدر طیب اردوان کا خیرمقدم کرتے ہوئے، پیوٹن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’ہم بہت خوش ہیں کہ ہمارے ملکوں کے مابین مراسم تیزی کے ساتھ دوبارہ قائم ہو رہے ہیں‘‘۔اْنھوں نے کہا کہ ’’سب سے پہلے ہم شام کے سنگین بحران کو حل کرنے کے لیے متحرک طور پر کام کر رہے ہیں‘‘۔دسمبر میں روس اور ترکی نے شام میں جنگ بند کرانے کے لیے مل کر کام کیا تھا۔

 اِس کے علاوہ، اْنھوں نے اِسی سال حکومتِ شام اور حزبِ مخالف کے درمیان دو مذاکراتی اجلاس منعقد کرانے میں کردار ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی، اْنھوں نے شام میں داعش کے شدت پسند گروپ کی جاری مہم پر قابو پانے کی کوششیں کی ہیں۔