ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی جانب سے روٹرڈیم میں ایک ترک ریلی کو روکنے کے حوالے سے ڈچ حکومت کے اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابقتر ک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی جانب سے روٹرڈیم میں ایک ترک ریلی کو روکنے کے حوالے سے ڈچ حکومت کے اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ہالینڈ نے روٹرڈیم میں ترکی میں ہونے والے دستوری ریفرنڈم کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی ایک ریلی کو خلافِ ضابطہ قرار دے دیا تھا۔
ڈچ حکومت کے اِس فیصلے پر ترک وزیر اعظم نے سخت تنقید کرتے ہوئے اِسے جمہوری اقدار، آزادء رائے اور انسانی حقوق کے منافی قرار دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے واقعات سے ہی صحیح دوست کی پہچان ہوتی ہے۔ ہالینڈ نے ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے طیارے کو روٹرڈیم کے ہوائی اڈے پر اترنے سے روک دیا تھا۔