کراچی: میٹرک بورڈ کاسالانہ امتحانات کی تاریخو ں کا اعلان

158

کراچی میٹر ک بورڈ  کے  چئیرمین ڈاکٹرسعید الدین نے میٹرک کےسالانہ امتحانات کی تاریخو ں  کا اعلان کردیا۔ 15اپریل سےسائنس گروپ  جبکہ  28 مارچ سے آرٹس  گروپ کے پیپرز شروع ہوں گے۔

چیرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹرسعید الدین اور قائم مقام ناظم امتحانات احسان الحق نے پریس کانفرنس کے دوران رواں سال  میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری کی وجہ سےاساتذہ کی قلت کاسامنا  ہے اور اس کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے 2مرحلوں میں امتحانات لینےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔

قائم مقام  ناظم امتحان نے بتایا کہ   اس سال تین لاکھ 53 ہزارطلبا دسویں اور نویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کریں گے۔  انہوں  نے مزید  کہا کہ مراکزکے دورے کیلیے مختلف ویجیلنس ٹیمیں تشکیل  دے دی گئی ہیں۔

اس موقع  پر ڈاکٹرسعید الدین نے اعلان کیا کہ 28 مارچ سے14اپریل تک آرٹس گروپ   اور  پھر 15اپریل سےسائنس گروپ کےامتحانات شروع ہوں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ میٹرک کےایڈمٹ کارڈ  اور ڈیٹ شیٹ کی فراہمی کے لئے شہرمیں5سینٹرقائم کیے گئے ہیں۔