نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، میچ کے پانچویں اور آخری روز بارش کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 224 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کرنی تھی مگر موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔
اس طرح میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔ واضح رہے کہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں 308 رنز کے جواب میں 341 رنز بنائے تھے۔