میڈیم الٹیٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم پاک فوج کے دفاعی نظام میں شامل

222

پاک فوج نے میڈیم الٹیٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم اپنے دفاعی نظام میں شامل کرلیا۔ ایل وائی 80چینی ساختہ موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم طویل فاصلے کے اہداف کو تلاش کرکے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے میڈیم الٹیٹیوڈ ایئرڈیفنس سسٹم اپنے دفاعی نظام میں شامل کرلیا ہے۔ ایل وائی 80 چینی ساختہ موبائل ایئرڈیفنس سسٹم ہے ایل وائی 80 نچلی اور درمیانی بلندی پر پرواز کرنے والے ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ سسٹم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ فوری منتقل کیا جاسکتا ہے۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرڈیفنس سسٹم کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایل وائی 80 پاک فوج کے ایئرڈیفنس سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا نئے نظام سے فضائی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔