کراچی میں چنگچی رکشوں کو سڑکوں پر آنے کی مشروط اجازت مل گئی

193

عدالت نے شہر قائد میں چنگچی رکشوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دے دی ہے تاہم اس کے لئے موٹرسائیکل رکشہ کو 17 شرائط پر پورا اترنا ہو گا۔

کراچی میں چنگچی رکشوں کو سڑکوں پر آنے کی قانونی اجازت مل گئی ہے لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چنگچی رکشوں کو 17 شرائط سے گزر کر سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوگی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کردہ 17 شرائط میں رکشے کا ماڈل بھی شامل تھا جسے تیار کرلیا گیا ہے اور موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے اسے فٹ بھی قرار دے دیا ہے۔

نئے چنگچی رکشے 100 سی سی اور اس پر صرف 4 سواریوں کی گنجائش رکھی گئی ہے اور سواریوں کے باحفاظت سفر کے لئے سیفٹی گارڈز کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر عاطف رضا نے کہا ہے کہ روٹس کے لئے حکومت کو لسٹ فراہم کردی گئی ہے اور رکشوں کو علاقوں کے اندر روٹس پر ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔