ایران میں سوشل میڈیا پر پابندی کی تجویز

201

ایرانی اٹارنی جنرل جعفر منتاظری کا کہنا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا کو بند کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرنے والے منتاظری کا کہنا تھا کہ “انٹرنیٹ کے جہاں بہت سارے فوائد ہیں وہاں پر اس کے مضر اثرات بھی بہت زیادہ ہیں”۔ہم پر اس حوالے سے نکتہ چینی کی جا رہی ہے کہ عوام کی آزادی کو ہاتھ سے مت چھینیں۔

انہوں نے چین کو مثال بناتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے مغربی ثقافت کے اس ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ہم کیونکر ایسا نہیں کر سکتے؟ انہوں نےکہا کہ ملک میں سوشل میڈیا کو بند کیا جا سکتا ہے۔