بنگلہ دیش کی بحری فوج میں دو آبدوز شامل

165

بنگلہ دیش کی بحری فوج میں پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر دو آبدوزوں کو شامل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے چٹاگانگ کی بندرگاہ پر منعقدہ خصوصی تقریب میں دو آبدوزیں ملکی بحریہ کے حوالے کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آبدوزوں کی شمولیت سے بحرانی ایام میں ملک کی سمندری سرحدوں کا مناسب انداز میں تحفظ ممکن ہو سکے گا۔

ڈھاکا حکومت نے دونوں آبدوزیں چین سے 203 ملین ڈالر میں خریدی ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر سے بنگلہ دیشی نیوی کے سیلرز اور افسران کو چینی فوجی ماہرین آبدوزوں کے استعمال کی تربیت دے رہے تھے۔ اس تربیتی عمل کی تکمیل پر ان آبدوزوں کو ملکی بحری بیڑے کا حصہ بنایا گیا ہے۔