پنجاب میں زیتون کی پیداوار کے فروغ کا پانچ سالہ منصوبہ

329

پنجاب حکومت نے صوبہ میں زیتون کی پیداوار فروغ کیلئے پانچ سالہ منصوبہ تشکیل دیا ہے۔

محکمہ زراعت کے حکام نے کہا ہے کہ منصوبہ کے تحت جہلم، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور خوشاب کے اضلاع سمیت دیگر علاقوں میں زیتون کے 2 ملین پودے مفت فراہم کئے جائیں گے۔ زیتون کی پیداوار میں اضافہ سے نہ صرف مقامی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ درآمدات میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے وسطی اضلاع میں زمین کی ساخت اور موسم وغیرہ زیتون کی کاشت کیلئے موزوں ہیں جس کے تحت صوبائی حکومت نے پانچ سالہ منصوبہ کے تحت جامع حکمت عملی مرتب کی ہے تا کہ صوبہ میں زیتون کی کاشتکاروں کی مفت پودے فراہم کر رہی ہے۔