مہندر پال سنگھ پہلے پاکستانی سکھ کرکٹر

159

مہندر پال سنگھ ڈومیسٹک کھیلنے والے پہلے پاکستانی سکھ کرکٹر بن گئے۔

نوجوان کرکٹر مہندر پال سنگھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی سکھ کرکٹر بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کراچی میں کیریئر کا پہلا ڈومیسٹک میچ کھیلا۔

تفصیلات کے مطابق مہیندر پال سنگھ کو گزشتہ سال ایمرجنگ پلیئرز کیمپ میں شامل کیا گیا تھا ، نوجوان کھلاڑی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں انٹری کر لی ، وہ کینڈی لینڈ کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے خلاف ان ایکشن ہوئے ، انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔