میانمر کی حکومت اور فوج مسلمانوں پر تشدد میں ملوث

192

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے میانمر کی حکومت اور فوج کو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق میانمار کے عہدیداروں اور فوجیوں نے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمان اپنی جان بچانے کے لیے ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمان میانمار کی فوج کے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے، بنگلہ دیش فرار ہوگئے ہیں جہاں کاکس کے پناہ کیمپوں میں انتہائی دشوار صورتحال کا سامنا ہے۔

بنگلادیشی حکام کے مطابق تقریبا چار لاکھ روہنگیا مسلمان، اس وقت سرحدی علاقوں میں قائم پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں، جن کی 70 فی صد تعداد حال ہی میں میانمار سے فرار ہوکے بنگلہ دیش پہنچی ہے۔