پاک چین تجارتی حجم میں 9.77 ارب ڈالراضافہ

200

دس سال کے دوران پاک چین دو طرفہ تجارت کے حجم میں 9.77 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2006-07 ء میں پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم 4 ارب ڈالر تھا جو گزشتہ مالی سال 2015-16 ء کے اختتام پر 13.77 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

اسی طرح چین کو کی جانے والی قومی برآمدات میں بھی اسی عرصہ کے دوران 1.115 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ وزرات تجارت کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2006-07 ء میں برآمدات کا حجم 575 ملین ڈالر تھا جو گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 1.69 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصہ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 3.5 ارب ڈالر سے 12.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی تکمیل سے پاک چین اقتصادی و تجارتی رابطوں اور باہمی تجارت میں مزید استحکام آئے گا جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے سے چین کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی اقتصادی رابطوں میں اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔