میر پور خاص میں 73 برس پرانی تانبے سے بنی کشتی دریافت کر لی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ نارا کینال کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز میمن کا کہنا ہے کہ جمڑاو کینال مین پشتوں کی کھودائی کے دوران ایک 73 سال پرانی کشتی درافت ہوئی ہے جس پر 1944 کا مینوفیکچرنگ لیبل لگا ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کشتی کی لمبائی 40فٹ اور اس کا وزن 17 سو 50 پاؤنڈ ہے جبکہ یہ کشتی تانبے سے بنی ہوئی ہے۔