خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

156

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے تناظر میں عالمی ادا روں کی جانب سے رواں سال کے دوران خام تیل کے ذخائر میں کمی کی پیشنگوئیوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برنٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 1.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 51.56ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے تحت قیمتوں میں 1.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مسقبل کے سودے 48.48ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے ۔