جوکووچ اوررافیل انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

137

سربیا کے نامور ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور ہسپانوی ٹینس کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ سربیا کے نوویک جوکووچ کو 6-4 اور 7-6(7-3) سے ہر اکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی نامور ٹینس سٹار رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔