آپریشن ردالفساد: مختلف شہروں سے 26 مبینہ دہشت گردگرفتار

156

پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن رد الفساد کے تحت افغان باشندوں سمیت26مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پنجاب رینجرز، پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیز نے سرچ آپریشن کیا جس میں11افغان باشندوں سمیت 26مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، لاہور، سیالکوٹ، اٹک، حسن ابدال، نارووال، سرگودھا اور راجن پور میں آپریشن کیے گئے جس میں اسلحہ و گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے میران شاہ کے گاں سپالگاخ میں بھی سرچ آپریشن کیا جس دوران اسلحہ، راکٹس، بارودی سرنگیں، دیسی ساختہ بارود، فیوز اور خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں۔