پاکستان نیوی نے خشکی سےسطح آب پرمارکرنیوالےمیزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل کی شمولیت سےپاک بحریہ کاآپریشنل دائرہ کارمزیدوسیع ہوگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک نیوی نے جمعرات کے روز خشکی سےسطح آب پرمارنے کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔ جدیدٹیکنالوجی سےلیس میزائل نےسمندرمیں مقررہ ہدف کوانتہائی درستی سےنشانہ بنایا ۔
اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل کی شمولیت سے پاک بحریہ کاآپریشنل دائرہ کارمزیدوسیع ہوگا جب کہ ملکی دفاع مضبوط ترہوگا۔