طیاروں کی خرید وفروخت میں بے ضابطگیوں کے الزام پر پی آئی اے کے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جرمن چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈ ہلڈن برانڈ پر طیاروں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے جس کے باعث ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے برینڈ ہلڈن کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی ہیں اور وہ انکوائری مکمل ہونے تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔