وزیر اعظم کا گوادر میں بجلی گھر، یونیورسٹی اور اسپتال کی تعمیر کا اعلان

179

وزیر اعظم نواز شریف نے گوادر میں بجلی کا کارخانہ لگانے ، اسپتال بنانے اور یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان کردیا۔بلوچستان اب محروم نہیں محرومیوں کو دور کرنے کا باعث بنے گا۔

جمعرات کے روز گوادر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے 3 سال میں بلوچستان کی ترقی کیلیےجو کچھ ہوا وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اچھا کام کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ترقی کا راستہ گوادار سے ہو کر گزرتا ہے، ہم نے بڑے عزم کیساتھ ملک کو ٹریک پر لانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اب محروم نہیں محرومیوں کو دور کرنے کا باعث بنے گا، پاکستان ایشیا اور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا، سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں پر امن قائم ہورہاہے، سڑکوں کےبننے میں سب اداروں کاکردار اور قربانیاں ہیں، 2013میں جب ہماری حکومت آئی تو گوادر کےعوام کو ہم نےیادکیا اور حکومت ملی تو لوڈشیڈنگ، تباہ حال خزانہ ،صنعتیں بند، دہشتگردی عروج پر تھی جب کہ 3 سال میں بلوچستان کی ترقی کیلیےجو کچھ ہوا وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ گوادر کی گلیوں اورسڑکوں کیلیے 100کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں جب کہ گوادر میں ایک بہترین یونیورسٹی بننا چاہیے ، ایسی یونیورسٹی کہ اسلام آباد کے لوگ گوادریونیورسٹی میں آکر پڑھیں اور اس کے لئے 100کروڑروپےگرانٹ رکھاجائےتاکہ یونیورسٹی کی تعمیر شروع ہو سکے۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ گوادرمیں300میگاواٹ بجلی کامنصوبہ لگایاجارہاہے جب کہ تین سو بستروں پر مشتمل اسپتال بھی قائم کیا جائے گا اور گوادر کی عوام کو ہیلتھ کارڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔