عالمی بینک پاکستان کو 200 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرنے پر رضامند

198

عالمی بینک پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے فروغ کیلئے200 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔

عالمی بینک پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے فروغ کیلئے200 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا جس سے پاکستان میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

عالمی بینک کے مطابق قرضہ کی منظوری کیلئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار اورکلین انرجی پراجیکٹ کے منصوبہ پر300 ملین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ ہے۔ منصوبہ کیلئے گرین کلائمیٹ فنڈ بھی100 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں شفاف توانائی اور متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔