امریکی ایئر لائین نے نابینا خاتو ن کو پرواز کی روانگی کے عین وقت پر جہا ز سے اتار دیا جبکہ ایئر لائین کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ نابینا خاتون مسافر کو جہاز سے اتارے جانے کے اس مبینہ الزام کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
فرینکلین نامی علاقہ کی نابینا خاتون مارٹین نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ وہ واشنگٹن کے قریبی ریگن نیشنل ایئر پورٹ سے ڈلاس جانے والے جہاز میں اپنے گائیڈ شیفرڈ جرمن کتے کے ہمراہ سفر کر نا چاہتی تھی جہاز میں داخل ہو نے کے بعد اس نے عملہ سے کھلی جگہ والی قطار میں سیٹ کی درخواست کی جو کہ عملہ نے نہیں مانی اسی دوران ایک شخص نے اپنی کھلی نشست پیش کردی۔
مارٹین نے مزید بتایا کہ امریکی ائر لائین کا ایک افسر جہاز میں آیا اوراس نے کہا کہ نابینا خاتون کی جہاز میں مو جودگی سیکورٹی کے حوالہ سے درست نہیں یہ کہ کر اس نے جاز سے نیچے اتار دیا۔
دریں اثناء ایئر لائین کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ نابینا خاتون مسافر مارٹین کو جہاز سے اتارے جانے کے اس الزام کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔