جاپان نے ایک اور جاسوس سیارچہ خلاء میں بھیج دیا

190

جاپان نے جاسوس سیارچہ خلاء میں زمین کے مدار میں چھوڑ دیا۔

جاپان نے جمعہ کو ایک اور جاسوس سیارچہ خلاء میں زمین کے مدار میں چھوڑ دیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں خلائی تحقیق کی ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز ایچ ٹو اے راکٹ کے ذریعے ریڈار پانچ نامی سیارچہ خلاء میں زمین کے مدار میں چھوڑا گیا۔

جاپان نے پہلی مرتبہ 2003ء میں جاسوسی کے مقاصد کیلئے مصنوعی سیارچہ خلاء میں چھوڑا تھا جس کا بنیادی مقصد شمالی کوریا کی عسکری سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہے ۔