ٹویوٹا کا برطانیہ میں 293 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

158

جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے رواں سال بریگزٹ کے باوجود برطانیہ میں اپنے کارخانے میں 293 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے رواں سال بریگزٹ کے باوجود برطانیہ میں اپنے کارخانے میں 293 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ٹویوٹا کے مطابق وہ وسطی انگلینڈ میں واقع برناسٹن پلانٹ پر 293 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری کی کل رقم میں سے 21.3 ملین برطانوی حکومت ادا کرے گی ۔

اس سرمایہ کاری سے کارخانے کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جائے گا۔ٹویوٹا کے برطانیہ میں دو پلانٹ ہیں جن میں سے دوسرا ویلز میں ہے اور ان کارخانوں سے 3400 افراد کا روزگار وابستہ ہے۔