برطانوی حکومت نے یو ٹیوب سے سرکاری اشتہارات اتروادیئے

132

برطانوی حکو مت نے یوٹیوب سے اپنے سرکاری اشتہارات اتروادیئے اورکہا ہے کہ سرکاری اشتہارات شدت پسندی والے مواد والے صفحات پر آویزان نہیں کیئے جانے چاہیئیں۔

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے برطانوی کابینہ آفس کے حوالہ سے بتایا کہ یو ٹیوب کی مالک کمپنی اور سرچ انجن گو گل سے اس بات کی یقین دہانی لی جارہی ہے کہ آئندہ بر طانوی حکو مت کے اشتہارات شدت پسندی کے مواد کی حامل ویب سائیٹ یا ویڈیوز والی ویب سائیٹ پر نہیں لگائے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ اخبار دی ٹائمز نے اپنی شائع تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ بر طانوی عوام کے ٹیکسوں کی رقوم شدت پسندی کے مواد کی حامل ویب سائٹ یا ویڈیوز والی ویب سائٹ پر سرکاری اشتہارات کی مد میں خر چ کی جا رہی ہیں جس کے بعد بر طانوی حکو مت نے یو ٹیوب سے اپنے سرکاری اشتہارات ہٹوادیئے اور یو ٹیوب سے کہا ہے کہ سرکاری اشتہارات شدت پسندی والے مواد کے حامل صفحات یا ویڈیوز میں نہ دیئے جائیں بلکہ یہ نمایاں اور ہر لحا ظ سے مناسب جگہوں پر دیئے جائیں۔