تحقیق اور ترقی میں یورپ سب سے آگے

152

تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی )پر برطانیہ ریکارڈ رقوم خرچ کررہا ہے تا ہم ابھی تک یورپی یونین کے دس رکن ممالک سے پیچھے ہے ، برطانیہ نے اس مقصد کے لئے 31.6ارب پاؤنڈ (39ارب امریکی ڈالر ) گذشتہ سال خرچ کئے ہیں۔

یورپی یونین نے تحقیق اور ترقی پر اپنی کل قومی پیداوار کا 2.03فیصد خرچ کیا ہے۔یہ بات ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے جو قومی اعدادوشمار کے دفتر سے جاری کئے گئے ہیں ۔اعدادوشمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ترقی اور تحقیق پر جرمنی ، فرانس ، نیدر لینڈز اوردیگر سات یورپی ریاستوں جن میں جمہوریہ چیک اور سلوانیہ شامل ہیں نے زیادہ رقم خرچ کی ہے جبکہ سویڈن اس فہرست میں سرفہرست رہا ہے جس نے اپنی کل قومی پیداوار (جی ڈی پی ) کا 3.26فیصد اس پر خرچ کیا ہے ۔

اعدادوشمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں1990ء میں فی کس 206 پاؤنڈ خرچ کئے گئے جبکہ اب 486پاؤنڈ فی کس خرچ کئے جارہے ہیں ۔