دنیا کے جاہل ترین ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر

171

دنیا کے سب سے زیادہ جاہل ترین 10 ممالک کے اقوام کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاہل ترین ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ جاہل ترین ممالک کے اقوام کے بارے بتایا گیا ہے ، اس میں بھارت کو سب سے زیادہ جاہل ترین ملک قراردے گیا ، فہرست میں چائینہ دوسرے ،تائیوان تیسرے جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہیں ۔

فہرست میں امریکہ کو پانچواں نمبر دیا گیا ہے جبکہ برازیل کا چھٹا، تھائی لینڈ کا ساتواں ، سنگاپور کا آٹھواں ،ترکی کا نواں اور انڈونیشیا کا دسواں نمبر ہے ۔پہلے دس ممالک میں پاکستان کا نام نہیں ہے ،سروے میں 40 ممالک کے 500 سے 1000 لوگوں کے انٹرویو کئے گئے جس میں ان سے معاشرے ، ملک کی آبادی اور صحت کے متعلق سوالات کئے گئے۔