قومی اتھلیٹ نادیہ نذیر حادثہ میں جاں بحق

145

بہاولنگر میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں خاتون قومی اتھلیٹ نادیہ نذیر بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئیں ۔+

 نادیہ نذیر پاکستان واپڈا کی نمائندگی کرتی رہی ہیں ۔ حادثہ بہاولنگر میں چشتیاں روڈ پر پیش آیا، نادیہ نذیر کی کار سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی حادثہ کے نتیجہ میں نادیہ نذیر اوران کا چھ سالہ بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ نادیہ نذیر کا شوہر شدید زخمی ہوگیا جسے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ۔ نادیہ نذیر سارک کھیلوں میں 6 مرتبہ کانسی کا تمغہ جیت چکی ہیں ۔