ملائشیا کے گرم برساتی جنگلوں میں ایک ایسا پودا اُگتا ہے، جسے ریفلیشیا کہتے ہیں۔ یہ جڑوں میں طفیلی پودے کے طور پر رہتا ہے۔ پیراسائٹ (Parasite) وہ طفیلی پودے ہوتے ہیں، جو دوسرے پودوں سے غذا حاصل کرتے ہیں۔ اس پودے کے پتّے نہیں ہوتے اور اس کی بُو گلے سڑے گوشت جیسی ہوتی ہے۔
ماہرینِ نباتات نے ریفلیشیا کے پھولوں کی چھ اقسام دریافت کی ہیں۔ ریفلیشیا قریباً تین فٹ اونچا اور تین انچ چوڑا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا پُھول مانا جاتا ہے۔
nn