فاروق ستار عدالتی احکامات کی پاسداری کریں،مراد علی شاہ

171

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ فاروق ستار عدالتی احکامات کی پاسداری کریں ۔ شرجیل میمن نے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

خیر پور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی کی جاگیر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شرجیل میمن کو بچانے کی کوشش کر رہی ہوتی تو وہ اسلام آباد کے بجائے کراچی ائیرپورٹ پر اتر تے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق شرجیل میمن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھے ہے اور وہ کل عدالت میں پیش ہوں گے اور جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کریں گے۔

وزیر اعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار کو بھی چاہیے کہ وہ شرجیل میمن کی طرح عبوری ضمانت حاصل کری یا پھر عدالت میں پیش ہوں۔