چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ عمران خان سے ناراض

177

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مایہ ناز غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے کے بیان پر چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کولن گریوس نے اظہار ناراضی کیا ہے ۔

کولن گویوس نے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی اور ڈیوڈ میلان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ۔ عمران خان کا ان کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنا بالکل درست نہیں ۔ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہایت شاندار ایونٹ تھا ۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں چیئرمین ای سی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بے عزتی کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی اور ڈیوڈ میلان عظیم کھلاڑی ہیں ۔

ڈیوڈ میلان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور ڈیرن سیمی نے بطور کپتان اپنے ملک کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ میلان مستقبل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم م یں اہم کردار ادا کرے گا ایسے کھلاڑیوں کی بے عزتی نہیں کی جا سکتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو پھٹیچر اور ریلو کٹا کہنا غلط ہے ۔ ان کھلاڑیوں نے پاکستان کانے کا فیصلہ کیا اور وہ گئے اوران کا دورہ پاکستان شاندار رہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا لاہور میں ہونے والا فائنل شاندار ایونٹ تھا ہمیں اس کی خوشی ہے ۔ یہ ایونٹ شاندار طریقہ سے منعقد کیا گیا ۔ شاندار سیکیورٹی فراہم کی گئی اور بغیر کسی مسئلہ کے یہ ایونٹ منعقد کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے حوالہ سے لاہور میں ہونے والا ایونٹ شاندار تھا ۔