بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، دو بچیاں زخمی

172

بھارتی فوج شر انگیزی سے باز نہیں آئی ۔ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی زد میں آکر دو بچیاں زخمی ہوگئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فورسز کی جانب سے نکیال اور بالاکوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 اور 14 سال کی دو بچیاں زخمی ہوگئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔