شمالی کوریا کی فوج نے ایک نئے ہائی پرفارمنس راکٹ کا تجربہ کرلیا۔
برطانوی نشریاتی ادار ے کے مطابق شمالی کوریا کے ریاستی خبر رساں ادارے کے سی این اے نے کہا ہے کہ ملک کے رہنما کم جونگ ان نے اس ٹیسٹ کو شمالی کوریا کی راکٹ انڈسٹری کے لیے نیا جنم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس نئے انجن کے ذریعے شمالی کوریا کے پاس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی عالمی سطح پر بہترین صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔
تاہم شمالی کوریا کے اس تجربہ کرنے کے دعوے کی دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ادھر امریکی فوج کے مطابق جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفینس سسٹم تھاڈ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور یہ نظام شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے لگایا جا رہا ہے۔