اینٹی کرپشن یونٹ و لیگل ڈیپارٹمنٹ پر پورا اعتماد ہے،پی سی بی

238

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن یونٹ اور لیگل ڈیپارٹمنٹ پر ہمیں پورا اعتماد ہے،اس کیس پر دونوں ڈیپارٹمنٹ ایمانداری سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

سپاٹ فکسنگ کیس پر کرکٹ بورڈ کی زیرو ٹالرنس کو سراہا جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)  کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کیس پر کرکٹ بورڈ کی زیرو ٹالرنس کو سراہا جائے،کچھ لا علم کرکٹ ماہرین سپاٹ فکسنگ کیس پر منفی اور مایوس کن رد عمل دے رہے ہیں ۔ ان کی رائے بہت افسوسناک ہے۔

بورڈ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنا ہی قومی مفاد میں ہے ،کرکٹ کی بہتری کے لئے بورڈ کی جانب سے انتہائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔