(چھٹی خانہ ومردم شماری(راجہ عارف سلطان ایڈووکیٹ

74

چئیر مین الیکشن سیل JIکراچی
Cell No : 0321-2113337
ہم نے گزشتہ شمارے میں مردم شماری کی اہمیت اور طریقہ کار،سندھ بھر میں بلدیاتی بلاکس کی تعداد اور ان میں اضافہ کی شرح پر لکھا تھا جس میں کراچی کے حوالے سے ذیادہ گفتگو کی گئی تھی ،آج کی اس تحریر کے ذریعے ہم اپنے قارئیں تک خانہ ومردم شماری میں استعمال ہونے والے فارم نمبر۔ 1اور فارم نمبر۔ 2میں خانہ جات کو کیسے پر کیا جائے گا اور سوالوں کے جوابات کیسے دئے جائیں گے پر بحث کریں گے ۔
فہرست خانہ جات (فارم۔1)
خانہ ومردم شماری میں ملک کے تمام گھروں اور اس میں رہنے والے لوگوں کی گنتی اور ان کے کوائف حاصل کئے جاتے ہیں ۔پہلے تین (3)دن فہرست خانہ جات تیار کی جائے گی جس کے دوران شہر بھر میں شمارکنندگان مخصوص سبز رنگ کے مارکر سے متعلقہ بلاک میں واقع عمارتوں اور رہائش گاہوں پر نمبر لکھیں گے اور فہرست خانہ جات (فارم نمبر ۔1)تیار کریں گے جس سے بلاک کے اندر واقع تمام گھرانوں ،ان کی رہائش گاہوں اور عمارات کا علم ہو جائے گا ۔واضح رہے کہ شمار کنندگان کے پاس اپنے اپنے بلاک کا نقشہ موجود ہوگاجس کی مدد سے وہ یہ کام سرانجام دیں گے کوشش کی جائے گی کہ کوئی عمارت نمبر لگانے اور اندراج ہونے سے رہ نہ جائے اس میں خیمہ ،جھگی ،جھونپڑی،کشتی ،غار وغیرہ شامل ہو گی جو رہائش کے لئے استعمال ہو رہی ہو ۔سلسلہ وار نمبر 3ہندسوں پر مشتمل ہوگا جو عمارت کے مرکزی دروازے کے قریب نمایاں جگہ پر واضح طور پر لکھا جائے گااوراس نمبر کے بائیں جانب ’’ش‘‘لکھا جائے گا۔مثال کے طور پر بلاک میں پہلی عمارت کو ’’001ش‘‘اور دوسری عمارت کو ’’002ش ‘‘دیا جائے گا۔زیر تعمیر عمارت پر بھی نمبر لگائیں جائیں گے اور زیر تعمیرعمارت سے مراد ایسی عمارت ہے جس کی دیواریں اور چھت بن چکی ہو اور باقی کا م جاری ہو ایک عمارت پر ایک ہی نمبر لگایا جائے گا قطع نظر اسکے کہ اس عمارت کے مختلف حصے مختلف مقاصد کے لئے استعمال ہو رہے ہوں ۔
بہت سے ملٹی سٹوری عمارتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے نیچے دکانیں یا دفاتر ہوتے ہیں اور اوپر رہائشی فلیٹ ،ا یسی صورت میں بھی عمارت کو ایک ہی نمبر دیا جائے گاالبتہ رہائشی فلیٹوں کو نیچے سے اوپر کی طرف جاتے ہوئے علیحدہ علیحدہ اس طرح نمبر لگائیں جائیں گے مثلاًعمارت کا نمبر ’’050ش‘‘ہے ،تو فلیٹ نمبر 1کو’’050/001ش‘‘اور فلیٹ نمبر16کو 050/016’’ش‘‘کا نمبر دیا جائے گا۔
اب ہم فہرست خانہ جات کے فارم ۔1کو کالم وائزواضح کرتے ہیں ۔اس میں 7کالم ہیں جس کے اوپر شروع میں دائیں طرف علاقہ کا نام اور بائیں طرف 9ہندسی بلاک کوڈ لکھا جائے گا۔مثلاً410010305 کو یوں لکھا جائے گا۔

بلاک
سرکل
چارج
شماریاتی ضلع
5
0
3
0
1
0
0
1
4
خانہ ومردم شماری(فارم ۔2)
اس فارم میں 25سوالات پوچھے گئے ہیں ۔12سوالات گھرانے کے ہر فرد کے بارے میں اور 13سوالات کوائف خانہ شماری کے بارے میں ایک فارم صرف ایک گھرانے کے لئے استعمال ہوگاالبتہ اگر کسی گھرانے میں 10سے زائد افراد ہوں تو باقی افراد کے لئے دوسرے فارم پر کوائف درج ہوں گے ۔مردم شماری میں شمار کا ایک یونٹ ایک فرد ہے لیکن ہر فرد کا شمار اس گھرانے کے حوالے سے ہوگا۔جس کے ساتھ وہ رہتا یا رہتی ہے ۔ہر فرد کا شمار اس گھرمیں کیا جائے گا جہاں وہ عام طور پر رہتا ہے ایسے افراد جو ملازمت ۔کاروبار یا تعلیم کے سلسلے میں اپنے گھرانے سے الگ رہتے ہوں اور کبھی کبھی اپنی فیملی کو ملنے آتے ہوں ان کا شمار وہاں ہوگاجہاں وہ عام طور پر رہتے ہیں ۔دوسرادہ افراد جو اپنے گھر سے دور اندرون ملک یا بیرون ملک روزگار ،تعلیم وغیرہ کے لئے 6ماہ سے ذیادہ عرصے کے لئے مقیم ہیں تو ایسے افراد کا اندراج اس گھرانے کے ساتھ نہیں کیا جائے گا ۔البتہ عارضی طور پر جو افراد گھر میں موجود نہیں ہیں ان کا شمار اس گھرانے میں ہوگا۔
اجتماعی گھرانوں میں رہنے والے افراد وہیں شمار ہوں گے مثلاًیتیم خانوں ،بیرکوں میں فوجی ،پولیس وغیرہ البتہ بے گھر افراد شمار کے دن جہاں مقیم ہو نگے وہاں شمار ہوں گے۔
کیمپوں میں رہنے والے افغان مہاجرین اور غیر ملکی سفارتی عملہ کا شمار نہیں ہو گا۔خانہ ومردم شماری فارم۔ 2کو مکمل کرنے کے لئے گیارہ دن کا وقت فی بلاک دیا گیا ہے فارم نمبر۔ 2کے مختلف کالموں کو پر کرنے کا طریقہ کالم وائز درج ذیل ہے۔
کوائف مردم شماری فارم ۔2 (کالم نمبر1 تا کالم نمبر12)
کوائف خانہ شماری فارم۔ 2 (کالم نمبر 1 تا کالم نمبر 13)
خانہ شماری سے متعلقہ سوالات فارم ۔2کے بائیں حصہ میں دیے گئے ہیں۔ یہ 13سوالات تمام گھروں کے بارے میں پوچھے جائیں گے۔
(باقی صفحہ نمبر 20)