ترکی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 ترک فوجی جاں بحق

198

ترک ضلع دیار باقر میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے خلاف کاروائی کے دوران2 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے جبکہ 6دہشتگرد بھی مارے گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ضلع دیار باقر کے قصبے لیجہ میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے ‘‘ کے خلاف کاروائی کے دوران دو ترک فوجی شہید ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کاروائی جھڑپ میں بدل گئی تھی جس میں زخمی ہونے والے ان دونوں فوجیوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔

اس کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں 72 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 91 کو گرفتار کیا گیا جن میں پی کیکے کے دو اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔