چین میں پاکستانی بینک ایچ بی ایل کی شاخ کا اجراء

180

چین کے خودمختار علاقہ سنکیانگ میں پاکستان کے حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل) کی شاخ کا اجراء کردیا گیا ۔

منگل کو سنکیانگ کی علاقائی بینکنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا کہ کسی بھی پاکستانی بینک کی چین میں کھولی جانے والی پہلی برانچ ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) سے منسلک پروگرام کیلئے مالی معاونت فراہم کرے گی ۔

حبیب بینک کی یہ شاخ ارومچی میں ہائی ٹیک انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ زون میں قائم کی گئی ہے ۔ بینک کی یہ شاخ پبلک ڈیپازٹ ، قرضہ کی فراہمی ، حکومتی بانڈز ، کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی اور بیرونی کرنسی کی تبدیلیکا بیوپار کرے گی ۔

حبیب بینک پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے 2015میں اس کے اثاثے 21بلین امریکی ڈالر تھے ۔