ترجمان دفتر خاجہ نفیس زکریا نے حریت رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سید علی گیلانی،عمرفاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کرے۔
بدھ کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری بیان میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے وہ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی،عمرفاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پابندیاں جمہوریت وآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ہیں۔