جرمنی اور ہالینڈ کا رویہ نازی ازم کی ترجمانی کرتا ہے، ترک صدر

214

ترک صدر طیب رجب اوردوان نے کہا ہے کہ باربار کہوں گا کہ جرمنی اور ہالینڈ کا رویہ نازی ازم کی ترجمانی کرتا ہے، دونوں مغربی دنیا ترک اور دیگر مسلم برادر عوام کے خلاف ظلم کرنے میں پیش پیش نظر آرہے ہیں ۔

ترک صدر نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر گفتگو کے دوران حالات حاضرہ سے متعلق سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس اور امریکہ نے وائی پی جی کے خلاف جو موقف اپنا رکھا ہے وہ ہمارے لیے افسوس کا باعث ہے اس تنظیم کو شام سے ختم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو شام میں آپریشن طول پکڑتا جائے گا۔ یہ تنظیم شامی اقتدار کی ایما پر وہاں موجود ہے ۔

جرمنی اور ہالینڈ کے بارے میں صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کا رویہ نازی ازم کی ترجمانی کرتا ہے کیونکہ مغربی دنیا ترک اور دیگر مسلم برادر عوام کے خلاف ظلم کرنے میں پیش پیش نظر آرہی ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ایک جانب جرمن حکومت ہی کے کے جیسی دہشت گرد تنظیم کو اپنے ملک میں جلسے جلوسوں کی اجازت دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب وہ حکومت ترکی کے اعلی حکام پر ملک میں داخلے کی پابندی لگا رہی ہے ۔ میں پوچھتا ہوں کہ یہ کہاں کا انصاف ہے ؟