ملتان: سابق چیف جسٹس کی نیت صدر پاکستان بننے کی تھی، آصف علی زرداری

187

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سابق  چیف جسٹس افتخار چودھری کی نیت صدرپاکستان بننے کی تھی ۔ جج نے سیاسی جماعت بناکر میری بات سچ ثابت کردی۔ ن لیگ نہیں چاہتی کہ ملک میں قبل از وقت الیکشن ہوں۔

ملتان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئےسابق صدر آصف علی زرداری  نے  سابق چیف جسٹس افتخار چودھری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  وہ ایک سیاسی جج تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس  خود صدر پاکستان بننا چاہتے تھےجس کے لئے بعد میں انھوں نے سیاسی جماعت بنائی اور میری بات صحیح ثابت ہوئی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر قتل کیس میں جتنے سیاسی ایکٹرز تھے انہیں اللہ نے سزا دے دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری مکمل آزاد ہیں اور وہ پارٹی کی تنظیم نو کررہے ہیں۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ والے چاہیں گے کہ پہلے سینیٹ لے لیں پھر الیکشن کرائیں، ہم ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار رہتے ہیں الیکشن کل ہو یا آج ہم تیار ہیں جب کہ پورا پنجاب ہمارا ہے اور یہاں کے عوام بھی پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے۔