پورٹ قاسم پرقطری کوٹھیکہ دینے کیخلاف عدالت جائیں گے،عمران خان

208

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کا فیصلہ جوبھی آئے،ہم  پورٹ قاسم پربغیربولی لگائے  قطری  کوٹھیکہ دینے کیخلاف عدالت جائیں گے۔ پاکستان میں  مافیا ہے جو پیسا بنانے کیلیے اقتدارمیں آتا ہےاورادارے تباہ کرتا ہے۔

جمعے کے روز لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان کا کہناتھا کہ بدقسمتی سے ہمارے حکمران باہر ہیں اوران کی جائیدادیں بھی باہرہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی بڑی دیرسے پاناماکیس کے فیصلے کا انتظارکررہے ہیں اور پاناما کیس کا فیصلہ انشاءاللہ اگلے ہفتے آرہا ہے لیکن  فیصلہ جو بھی آئے  ہم قطری کوٹھیکہ دینے کیخلاف عدالت جائیں گے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ پورٹ قاسم پربغیربولی لگائے قطری کو 200 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قطری خط منی لانڈرنگ کوچھپانے کے لیے آیا جب کہ اسی خط میں شریف خاندان نے تسلیم کیا قطری انکا 25 سال سے بزنس پارٹنرہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک کا بچہ بچہ قرضوں میں ڈوبا ہواہے، بدقسمتی سے ہمارے حکمران باہر ہیں اوران کی جائیدادیں بھی باہرہیں جب کہ پاکستان میں  مافیا ہے جو پیسا بنانے کیلیے اقتدارمیں آتا ہےاوراداروں کو تباہ کردیتا ہے۔