اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 17سالہ فلسطینی شہید ، 3 افراد زخمی

184

اسرائیلی فوجیوں نے 17 سالہ فلسطینی نو عمر کو شہید جب کہ تین افراد کو زخمی کر دیا،یہ واقعہ القدس کے شمال میں واقع قلندیہ نامی کیمپ میں پیش آیا جہاں تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے دفاع کیا ہے کہ نوجوان کا کیمپ کے داخلی دروازے سے ایک گاڑی کے ذریعے زبردستی داخل ہونیکی کوشش کا مقصد اسرائیلی اہلکاروں پر حملہ کرنا تھا۔ جس کے جواب میں فلسطینی عوام نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیلی حکام دنیا کے سامنے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں جس پر آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے ۔

 بتایا گیا ہے اس واقعے میں ایک 17 سالہ نوجوان ہلاک کر دیا گیا جس کی خبر سنتے ہی اس کے لواحقین کے اوسان خطا ہو گئے اور وہ بد حواسی کے عالم میں اسپتال کی جانب دوڑے۔ اکتوبر 2015 سے اب تک اس کشیدگی کے نتیجے میں 240 فلسطینی اسرائیلی اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔