کراچی: قطر اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

151

پولیس نے گزشتہ روز کراچی کے قطر اسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ  بازیاب کرالیا۔

گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن کے قطر اسپتال سے ایک دن کا بچہ اغوا کر لیا گیا تھا۔ پولیس نے اسپتال کا سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی مدد سے اغوا کاروں کو قانون کے شکنجے میں جکڑنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

پولیس نے  تحقیقات کے دوران  بچہ  کو اغوا کرنے والی عورت کو گرفتار کرلیا اور اس کی نشاندہی پر سہراب گوٹھ کے علاقے افغان بستی میں 4گھروں پر چھاپا مارا اور نومولود کو بازیاب کرکے 11ملزمان کو گرفتار کرلیا۔